لاہور : چودہ سالہ لڑکی کا زیادتی کیس، پنجاب پولیس ملزمان کی نوکر بن گئی ، حوالات میں بھی پروٹوکول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 دسمبر 2015 12:55

لاہور : چودہ سالہ لڑکی کا زیادتی کیس، پنجاب پولیس ملزمان کی نوکر بن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 دسمبر 2015 ء) : لاہور میں چودہ سالہ طلبہ سے زیادتی کے کیس میں پولیس نے ملزمان کو گرفتار تو کر لیا لیکن خود جیل میں بند ملزمان کی نوکر بن گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے طلبہ سے زیادتی کے کیس میں گرفتار ملزمان کو جیل میں بھی وی آئی پی پروٹوکول فراہم کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان کو موبائل فون کی سہولیات دینے کے ساتھ ساتھ ان کی ہر ضرورت کا پورا اور خاص خیال رکھا جا رہا ہے جس کا خرچ پولیس افسران کے ذاتی فنڈ سے اُٹھایا جا رہا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کی ماں نے کہا کہ ہمیں انصاف فراہم نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی ہماری کوئی بات سُنی جا رہی ہے، متاثرہ لڑکی کی ماں نے بھی ملزمان کو جیل میں پروٹوکول دئیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ہماری فریاد سننے والا نہیں ہے جبکہ کیس کا مرکزی ملزم عدنان ثنا اللہ جیل میں کہیں دکھائی نہیں دے رہا ۔ جیل میں زیادتی کیس کے ملزمان کو کس قسم کا پروٹوکول دیا جا رہا ہے آپ بھی ملاحظہ کجئیے:

متعلقہ عنوان :