دیوار کے آر پار دکھانے والی نئی ڈیوائس صرف 250ڈالر میں

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 30 دسمبر 2015 12:55

دیوار کے آر پار دکھانے والی  نئی ڈیوائس صرف 250ڈالر میں

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر2015ء)اصل زندگی میں سپرمین کی سی تیز پانا اب ناممکن نہیں رہے گا۔ماہرین دیوار کے آرپار واضح طور پر دیکھنے کے کافی نزدیک پہنچ گئے ہیں۔ ایم آئی ٹی کے سائنس دان ایکسرے کی مدد سے دیوار کے آرپار ہونے والی حرکت کو دیکھنے کے قابل ہوگئے ہیں۔کمپیوٹر سائنس اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیب(سی ایس اے آئی ایل) کے ماہرین نے ایسا سافٹ وئیر بنایا ہے جو ایکسرے کی مدد سے دیوار کے پیچھے انسانی حرکت پر نظر رکھ سکتا ہے۔

یہ سافٹ وئیرانسانی حرکت کے نتیجے میں ہونے والے ریڈیو سگنلز کے تغیر سے انسان کی حرکات پہچان لیتا ہے۔ اس سائٹ وئیر کی مدد سے ہم انسانی حرکات کو ایسے تو نہیں دیکھ سکتے جیسے ٹی وی سکرین پر ویڈیو چلتی ہے تاہم ہمیں پتہ چل سکتا ہے کہ کمرے میں موجود شخص کیا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ڈیوائس ایکسرے ریز کی مدد سے کمرے میں موجود شخص کی ہڈیوں کی حرکت کو، جو سرخ رنگ سے ظاہر ہورہی ہوتی ہیں، مانیٹر پر ظاہر کرتی ہے۔

اس ڈیوائس کا استعمال بہت سے شعبوں میں ہوسکتا ہے۔صحت کے شعبے میں کمرے سے باہر سے ہی کمرے میں موجود مریض کی حرکات دیکھی جا سکتی ہے۔ گھروں میں بچوں یا بڑوں کی حرکات کو دیکھا جاسکتا ہے۔ فوجی مقاصد کے لیے تو اس کے کئی طرح کے استعمالات ہوسکتے ہیں۔ اس ڈیوائس کو 2017 میں مارکیٹ میں متعارف کرایا جائے گا۔اس کی قیمت 250ڈالر سے 300ڈالر تک ہوگی۔