2015ء میں انجری کا سامنا رہا ، اب فٹ ہوں ، اعصام الحق

بدھ 30 دسمبر 2015 12:57

2015ء میں انجری کا سامنا رہا ، اب فٹ ہوں ، اعصام الحق

اسلام آباد (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار30دسمبر- 2015ء) قومی ٹینس سٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ 2015ء میں انہیں انجریز کا سامنا رہا، لیکن اب مکمل طور پر فٹ ہیں، انہوں نے اسلام آباد کے سویٹ ہومز میں ٹینس کورٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور بچوں کے ساتھ ٹینس بھی کھیلی ۔

(جاری ہے)

35 سالہ ٹینس سٹار اعصام الحق نے پاکستان سویٹ ہومز میں جاری ہفتہ قائد اعظم کی تقریبات میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل آسٹریلیا روانہ ہو رہے ہیں جہاں آسٹریلین ٹینس اوپن چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے ، ڈبلز ایونٹ میں ان کے پارٹنر برطانوی لیجنڈ جوناتھن مرے ہوں گے، انہوں نے بچوں کے ساتھ ٹینس بھی کھیلی ۔

پاکستان سویٹ ہومز کے چیئرمین زمرد خان کا کہنا تھا کہ اعصام نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے اور سویٹ ہومز کے بچے بھی پوری دنیا میں اعصام کی طرح ملک کا نام روشن کریں گے ۔ اعصام الحق کا کہنا تھا کہ یہ بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں ، جب تک زندگی ہے بچوں کے قدم سے قدم ملاؤں گا ۔