پاسبان کھیلوں کے انعقاد کیلئے فوج کا کردار قابل تحسین ہے،ڈائریکٹر رائل آرچرڈ

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 30 دسمبر 2015 13:02

پاسبان کھیلوں کے انعقاد کیلئے فوج کا کردار قابل تحسین ہے،ڈائریکٹر ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 دسمبر۔2015ء) پاسبان کھیلوں کے انعقاد کیلئے فوج کا کردار قابل تحسین ہے اس سے نہ صرف کھیلوں کے گراؤنڈ آباد ہونگے بلکہ نوجوان نسل مختلف جرائم سے بھی محفوظ رہے گی جس قوم کے گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں اس قوم کے ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارڈائریکٹر رائل آرچرڈ اور الحمد اسٹیٹ افتخار سندھو‘ رانا حمود الرحمن سمیت دیگر نے پاسبان کھیلوں کے انعقاد کے موقع پر اڑھائی لاکھ روپے انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد کیلئے جنرل فرحت عباس ثانی‘ کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد آصف‘ ڈی سی او ثاقب منان‘ کرنل عامر ظفر سمیت دیگر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور سرگودھا میں پاسبان کھیلوں کا انعقاد خوش آئند ہے اس سلسلے کو جاری رہنا چاہیئے اس موقع پر کبڈی کے کھلاڑیوں میں دس دس ہزار روپے کے انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔