گرلز سکول میں لگی آگ دوبارہ بھڑک اٹھی‘ ریسکیوٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 30 دسمبر 2015 13:02

گرلز سکول میں لگی آگ دوبارہ بھڑک اٹھی‘ ریسکیوٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 دسمبر۔2015ء) گرلز سکول بلاک نمبر 2 میں گزشتہ رات لگنے والی آگ ایک بار پھر صبح 9 بجے کے قریب دوبارہ بھڑک اٹھی ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری کو دوبارہ طلب کرلیا گیا آگ لگنے کے باعث گرلز سکول بلاک نمبر 2 میں بھی سٹاف کو جلدی گھر بھجوادیا گیا چھٹیوں کے باعث سکول بند تھا تاہم عملہ موجود تھا آگ کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے دھوئیں اور گیس کے باعث آگ لگنے والی جگہ پر سانس لینا بھی دشوار ہورہا تھا پولیس نے ایک بار پھر علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاکہ کسی بھی بڑے سانحہ سے لوگوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔

(جاری ہے)

مزید برآں بلاک 2 میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو نہ پانے کی بڑی وجہ تجاوزات ہیں لوگوں نے تجاوزات کی بھرمار کرکے خود اپنا نقصان کیا ہے اگر بلاک 2 میں آمد و رفت کیلئے راستہ ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ پیش نہ آتا انتظامیہ کو چاہیئے کہ وہ شہر کے گنجان آباد علاقوں میں تجاوزات کیخلاف بلا تفریق مہم چلا کر راستوں کو صاف کریں ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران سرگودھا کے راہنما بھائی عبدالرحمن نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بلاک 2 کا سانحہ بہت افسوسناک ہے اور ہم متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دعاء گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی مشکلات حل کرے اس کے علاوہ انتظامیہ کو بھی چاہیئے کہ وہ بلاک 2 کے واقعہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے تجاوزات کیخلاف فوری مہم چلا کر بازاروں کو تجاوزات سے پاک کرے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات سے بچا جاسکے۔