ریاض حسین پیرزادہ کا جناح سٹیڈیم، اسلام آباد کا دورہ

بدھ 30 دسمبر 2015 13:20

ریاض حسین پیرزادہ کا جناح سٹیڈیم، اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد کا دورہ کیا ،اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل(سہولیات) آغا امجد اللہ بھی موجود تھے،وفاقی وزیر نے سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں لگائے گئے اتھلیٹکس کے مختلف ایونٹس میں کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا بھی دورہ کیا،کھلاڑیوں اور کوچز سے پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے دی جانے والی مراعات اور سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا تو کھلاڑیوں پی ایس بی کی جانب سے دی جانے والی مراعات اور سہولیات کی تعریف کی،اس کے علاوہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے جناح سٹیڈیم میں واقع جناح ہال کا بھی دورہ کیا اورپاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا نے جناح ہال میں مرمت کے کام کے حوالے سے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔