ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیئرمین ونس میکموہن کو پولیس نے گرفتار کر لیا

بدھ 30 دسمبر 2015 13:24

ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیئرمین ونس میکموہن کو پولیس نے گرفتار کر لیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30دسمبر۔2015ء) ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیئرمین ونس میکموہن کو پولیس سے بدزبانی اور لڑائی مہنگی پڑ گئی۔ پولیس نے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ونس میکموہن کی بیٹی اپنے ساتھ پولیس اہلکاروں کے ہمراہ آئی رومن رینز کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تاہم پولیس اہلکاروں نے یہ بات ماننے سے انکار کر دیا جس پر بحث ہونے لگی۔ صورتحال اس وقت دلچسپ ہوئی جب ونس میکموہن بھی اس بحث شامل ہو گئے۔ گرما گرمی کے دوران ونس میکموہن پولیس اہلکاروں سے لڑ پڑے اور بدزبانی پر اتر آئے۔ پولیس اہلکاروں نے انھیں اس رویے پر فوری حراست میں لیا، ہتھکڑی لگائی اور گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔

متعلقہ عنوان :