2015 ء سائیکلنگ کی دنیا میں رونما ہونے والے اہم واقعات

بدھ 30 دسمبر 2015 13:27

2015 ء سائیکلنگ کی دنیا میں رونما ہونے والے اہم واقعات

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30دسمبر۔2015ء)سال دو ہزار پندرہ کے سائیکلنگ واقعات میں ورلڈ چیمپئن شپ کی تین کیٹگریز ٹیم ٹرائل ، ٹائم ٹرائل اور روڈ ریس میں رائیڈرز نے زور اور جوش دکھائے۔ٹیم ٹائم ٹرائل میں امریکا پہلے ، بیلجئم دوسرے اور سپین کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔ٹائم ٹرائل میں بیلا روس ، اٹلی اور فرانس نے پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

اسی طرح روڈ ریس میں سلواکیہ کے پیٹر ساگان نے میدان مار لیا ، آسٹریلیا کے مائیکل میتھیوز دوسرے نمبر پر رہے۔سال بھر میں گرینڈ ٹورز کی تعداد تین ہی تھی۔مئی 9 سے 31 اطالوی ریس سپین کے البرٹو کنٹیڈر کے نام رہی۔جولائی 4 سے 26 ٹور ڈی فرانس برطانیہ کے کرس فروم نے جیت لی۔اگست 22 سے ستمبر 13 سپینش ٹریکس پر ہونے والی سائیکل ریس کو اٹلی کے فیبیو ارو نے جیت لیا۔

2015 ء سائیکلنگ کی دنیا میں رونما ہونے والے اہم واقعات