پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے حکومت سے 3لاکھ 85 ہزار ڈالر مانگ لئے
بدھ 30 دسمبر 2015 13:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30دسمبر۔2015ء)پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن نے وفاقی حکومت کو آئندہ سال بھارت میں کھیلی جانیوالی 12ویں ساوتھ ایشین گیمز میں 485پاکستانی دستے کی فہرست سے آگاہ کرتے ہوئے ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ڈیلی الاونسز اور رہائشی اخراجات کی مد میں 3لاکھ 85ہزار امریکی ڈالرز مانگ لئے ، میگا ایونٹ میں 347اتھلیٹس اور138آفیشلز پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔
جہان پاکستان کو دستیاب ایک دستاویز کے مطابق پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کی جانب سے پاکستان سپورٹس بورڈ کو لکھے گئے ایک خط میں بتایا گیا کہ بھارتی شہر گوہاٹی اور شیلہنگ میں 6سے 16فروری تک منعقد ہونیوالے میگا ایونٹ میں پاکستان 21کھیلوں میں حصہ لے گا جس میں 218مرد اتھلیٹس، 129خواتین اتھلیٹس، 92مرد آفیشلز اور46خواتین آفیشلز شامل ہیں ۔(جاری ہے)
پی او اے نے ایونٹ میں شرکت کیلئے مجموعی طور پر 3لاکھ 85ہزار امریکی ڈالرز مانگے ہیں ۔
ان میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو 1لاکھ 27ہزار960ڈالرز، رہائشی اخراجات کی مد مین 1لاکھ 78ہزار230ڈالرز، پاکستانی دستے کے یونیفارم اخراجات کی مد میں 45ہزار7سو ڈالرز، اور ان دیکھے اخراجا ت میں 33ہزار110امریکی ڈالرز شامل ہیں ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بیرون ملک کھیلوں کیلئے جانیوالے پاکستانی دستہ کی تاریخ میں یہ دستہ سب سے بڑا پاکستانی دستہ تصور کیا جا رہا ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.