پاکستان ٹینس فیڈریشن نے جونیئر انڈر 16 ڈیوس کپ کیلئے 4 کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی

بدھ 30 دسمبر 2015 13:31

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے جونیئر انڈر 16 ڈیوس کپ کیلئے 4 کھلاڑیوں کے ناموں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30دسمبر۔2015ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے آئندہ سال کولمبو میں کھیلے جانے والے جونیئر انڈر 16 ڈیوس کپ کیلئے چار کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انعام الحق کی زیر نگرانی جاری ٹرائلز میں آٹھ کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا جن کے ٹرائلز اور فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد چار کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جو ڈیوس کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔ ان کھلاڑیوں میں صاحبزادہ محمد علی ،ثاقب عمر ،شعیب خان اور نعمان آفتاب شامل ہیں ۔ جونیئر انڈر 16ڈیوس کپ کے مقابلے 29فروری سے چھ مارچ تک کولمبو میں منعقد ہونگے

متعلقہ عنوان :