مہران، غوری، اسلام آباد اکیڈمی ، ینگسٹر کلب سٹاف ویلفیئرآرگنائزیشن فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخل

بدھ 30 دسمبر 2015 13:47

مہران، غوری، اسلام آباد اکیڈمی ، ینگسٹر کلب سٹاف ویلفیئرآرگنائزیشن ..

اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30دسمبر۔2015ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری سٹاف ویلفیئرآرگنائزیشن فٹبال ٹورنامنٹ میں مہران کلب، غوری کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب اور ینگسٹر کلب کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل مقابلے آئندہ ہفتے منعقد ہونگے، چیئرمین مقابلہ جات کمیٹی محمد زمان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں ناک آؤٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں، جن میں اکبر کلب، مہران کلب، ماڈل ٹاؤن کلب، الفیصل کلب، کرن کلب، ہما کلب، ذیشان کلب، غوری کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب، پونا کلب، القائم کلب، حیدری کلب، ینگسٹرکلب، قائداعظم کلب، بولان کلب، راوی کلب، جناح کلب، رمناکلب ، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب اور اسلام آباد کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔