Live Updates

شاباش عمران خان۔۔! خیبر پختونخواہ حکومت دنیا بھر کی فلاحی ریاستوں کو ہلا کر رکھ دیا،

29 جنوری کو خیبر پختونخواہ میں ایک اور فلاحی منصوبے کے افتتاح کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 دسمبر 2015 13:51

شاباش عمران خان۔۔! خیبر پختونخواہ حکومت دنیا بھر کی فلاحی ریاستوں کو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 دسمبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انٹر ویو دیتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے ایک اور فلاحی پراجیکٹ کا اعلان کیا ہے جس کا افتتاح انشااللہ آئندہ برس 29 جنوری کو کیا جائے گا۔ عمران خان نے اس پراجیکٹ کو زمنگ کور کا نام دیا ہے۔ عمران خان نے بتایا کہ یہ پراجیکٹ خصوصی طور پر اسٹریٹ چلڈرن کے لیے تیار کیا جا رہا ہے جس میں ہم یتیم بچوں کو رہائش اور تعلیم کی سہولیات فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اس فلاحی پراجیکٹ سے متعلق مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ یتیم بچوں کے لیے وہاں وسیم اکرم کے ساتھ مل کر کرکٹ اکیڈمی بھی کھولیں گے ، جہاں انہیں ٹریننگ دی جائے گی۔ عمران خان کے اس پراجیکٹ پر انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کا یہ اقدام دنیا کی تمام فلاحی ریاستوں کو ہلا کر رکھ دے گا، یاد رہے کہ گذشتہ روز ہی عمران خان نے شوکت خانم کینسر ٹرسٹ اسپتال پشاور کا افتتاح کیا ہے۔ جس پر عمران خان کو عوام سمیت تمام صحافیوں نے بھی اچھے الفاظ میں بیان کرتے ہوئے عمران خان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :