لاہور، کلمہ چوک کے قریب کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی

بدھ 30 دسمبر 2015 14:23

لاہور، کلمہ چوک کے قریب کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء) صوبائی درالحکومت کے علاقہ کلمہ چوک کے قریب کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی ۔ بتا یا گیا ہے کہ مطابق کلمہ چوک کے قریب نجی کمپنی کی بس کو آگ لگی ، آتشزدگی سے قریب کھڑی گاڑیاں بھی لپیٹ میں آ گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ہر طرف دھوئیں کے بادل چھا گئے ہیں ،ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں البتہ گاڑیاں بری طرح آگ کی لپیٹ میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :