دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان جمعرات تک متوقع

بدھ 30 دسمبر 2015 14:29

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان جمعرات تک متوقع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء)دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان جمعرات تک متوقع ہے۔ فاسٹ بالرعمرگل، جنید خان اورعماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہوگی، نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے میچزکی سیریزکیلئے سلیکٹرزنے کھلاڑیوں کے ناموں پرمشاورت شروع کردی۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان جمعرات کوکئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریزکیلئے اسکواڈ میں شامل سہیل تنویر، عامریامین، عمران خان جونئیر، رفعت اللہ مہمند اوربلال آصف کوڈراپ کردیا جائیگافاسٹ بالرعمرگل، جنید خان اورآل راؤنڈرعماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہوگی ‘مڈل آرڈربیٹسمین صہیب مقصود اوربابراعظم کے درمیان ٹائی ہے ‘اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ محمد عامرکی ٹیم میں شمولیت نیوزی لینڈ کے ویزے سے مشروط ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اٹھارہ کھلاڑیوں کے ویزے موصول ہوگئے ہیں جن میں محمد عامر کا ویزہ شامل نہیں ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق دستاویزات کی عدم دستیابی کے باعث عامر کی ویزہ درخواست جمع نہیں کروائی گئی ۔