کرپشن کیس :ڈاکٹر عاصم حسین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

بدھ 30 دسمبر 2015 14:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30دسمبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وفاقی وزیر،وزیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو8جنوری تک جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا،بدھ کے روز کراچی کی انسدادی دہشت گردی کی عدالت میں سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم حسین کوسخت حفاظتی اقدامات میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا،جہاں پرڈاکٹرعاصم حسین نے عدالت کوبتایا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں رہتی اوران کوطبی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہی ہیں،جس پرعدالت نے حکم دیا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کومکمل طبی سہولتیں فراہم کی جائیں جبکہ انویسٹی گیشن آفیسرنے ڈاکٹر عاصم حسین کے گواہن کوتفتیش کی گئی رپورٹ کی کاپیاں فراہم کی گئی

متعلقہ عنوان :