بحرین کا F-16 طیارہ یمنی سرحد کے قریب سعودی علاقہ میں گر کر تباہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 دسمبر 2015 14:49

بحرین کا F-16  طیارہ یمنی سرحد کے قریب سعودی علاقہ میں گر کر تباہ

سعودی عرب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 دسمبر 2015 ء) : یمن جنگ میں حصہ لینے والا بحرین فضائیہ کا ایک ایف 16 طیارہ یمنی سرحد کے قریب سعودی علاقے میں گِر کر تباہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف سعودی سربراہی میں قائم اتحاد کی جانب سے بتایا گیا کہ جہاز کا پائلٹ محفوظ ہے۔ بیان کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان میں گرنے والا یہ جہاز تکنیکی خرابی کے باعث تباہ ہوا جبکہ اس کا پائلٹ طیارہ گرنے سے قبل اس سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔