وزیر اعظم سے کوئی ناراضگی ہے نہ کبھی ہوگی ،سید قائم علی شاہ
بدھ 30 دسمبر 2015 14:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30دسمبر۔2015ء) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی آپریشن سے ڈھائی سال میں امن وامان کی صورتحال میں 80فیصد تک بہتری آئی ہے ، کراچی آپریشن کے نتائج مشترکہ کوششوں کا ثمرہیں،سندھ حکومت نے رینجرز کو آرٹیکل147کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے رینجزز کو اختیارات دیئے ہیں، قانون کے مطابق کسی بھی صوبے کا یہ اختیار ہے کہ وہ کسی بھی ادارے کو شرائط یا شرائط کے بغیر بلا لے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سید قائم علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں رینجرز اختیارات سے سمیت تمام متنازعہ امور پر بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے،وزیراعظم نے سندھ کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،رینجرز سے متعلق وفاق کے نوٹیفکیشن پر بھی بات ہوئی ہے وزیرداخلہ ہفتہ تک کراچی آئیں گے تو مزید اس حوالے سے بات ہو گی ،انہوں نے کہا کہ رینجز اختیارات سے متعلق یا کراچی آپریشن پر سندھ حکومت کو کوئی تحفظات نہیں ہمارا مطالبہ صرف ہمارے آئینی حق کو تسلیم کرنے کا ہے پہلے بھی ہم نے خود تمام جماعتوں کی مشاورت سے رینجزز کو اختیارات دیئے ابھی بھی ڈی جی رینجرز کی مشاورت سے اختیارات مشروط کر کے دئیے ،انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت کسی بھی وفاقی ادارے کی صوبے میں تعیناتی کے لیے حکومت سے توثیق کی ضرورت ہوتی ہے ، رینجزز کوکراچی میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری ، دہشت گردی اور اغواء برائے تعاون کے انسداد کے لیے دئیے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کرپشن سے متعلق رینجزز کو اختیارات نہیں دیئے یہ صوبائی مسئلہ ہے اور صوبے میں انٹی کرپشن کا محکمہ موجود ہے اور بڑی خوش اسلوبی سے کام کررہا ہے ،کسی ادارے میں مداخلت ہرگز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے سوال کیا ہے کہ کیا صرف سند میں ہی کرپشن ہے کسی اور صوبے میں کرپشن نہیں ؟ کیا نیب کا ادارہ آج بنا ہے ، یہ تو بہت پہلے سے بنا ہے پہلے کیوں نہیں حرکت میں آیا اور کسی اورصوبے میں کیوں نہیں کرپشن کیخلاف کارروائی کر رہا؟وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ملاقات میں وزیراعظم کو باور کرایا ہے کہ رینجزز کو اختیارات دینا صوبے کا حق ہے اور ہمارے اس قانونی حق کو تسلیم کیا جائے ،سندھ اور وفاق کے نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کو صرف 60دن کے لیے اختیارات دئیے گئے ہیں اور اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو یہ معاملہ پھر اٹھے گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.