بھارتی بزنس مین جندال پس پردہ پاک بھارت سفارتکاری میں مصروف
جندال افغانستان سے 90 ارب ڈالرز کا لوہا بھارت لانا چاہتے ہیں ، ذرائع
بدھ 30 دسمبر 2015 14:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30دسمبر۔2015ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اچانک دورہ پاکستان سے پردے اٹھنے شروع ہو گئے ہیں،بھارتی بزنس مین جندال پس پردہ سفارت کاری کے ذریعے افغانستان سے 90 ارب ڈالرز کا لوہا بھارت لانے کیلئے کوشاں ہیں۔مصدقہ ذرائع کے مطابق سابق افغان صدر حامد کرزئی نے بھارتی بزنس مفادات کو آگے بڑھانے کے لئے بھارتی بزنس مین ساجن جندال کو ہی فوقیت دی ہے ۔
جندال نے نریندر مودی کے دورہ لاہور سے قبل اپنی اہلیہ کے ساتھ لاہور ہی میں تصویریں ٹوئٹر پر جاری کی تھیں ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حامد کرزئی نے حاجی گاگ کے علاقے میں تین لوہے کی کچ دھاتوں کے لئے بھارتی بزنس کنشورنیم کو منتخب کیا ہے، حاجی گاگ کے علاقے میں لوہے کی 1.8 ارب ٹن کچ دھات موجود ہے اس ڈیل سے بھارت کے بزنس گروپ جے ایس ڈبلیو کو ہی فائدہ پہنچے گا جس کے سربراہ ساجن جندال ہیں اور یہ ڈیل 90 ارب ڈالرز پر مشتمل ہے، 9 بجے ہی جندال نے اپنی اور اپنی اہلیہ کی لاہور موجودگی کی تصویر ٹوئٹ کر دی تھی اس ٹوئٹ سے ایک گھنٹہ قبل بھارتی وزیر اعظم مودی کو ٹوئٹ کی تھی جس میں دہلی جاتے ہوئے لاہور میں ان کے مختصر قیام کا ذکر تھا، واضح رہے کہ بھارتی صحافی برکھادت نے جندال کے ذریعے پاک بھارت سفارتکاری کا بھانڈا پھوڑا تھا، بھارت وسطی ایشیاء اور افغانستان کے ذریعے زمینی رابطے چاہتا ہے اور یہ اقدامات بھارتی سٹیل بزنس مین جندال کے بزنس مفادات کیلئے تھے جس کے ذریعے وہ افغانستان سے 90 ارب ڈالرز کا لوہا بھارت پروسیسنگ کے لئے لانا چاہتے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.