2016میں5 سرکاری چھٹیاں”اتوار“ کھا گیا،جمعہ اور ہفتہ53بار آئے گا

بدھ 30 دسمبر 2015 14:58

2016میں5 سرکاری چھٹیاں”اتوار“ کھا گیا،جمعہ اور ہفتہ53بار آئے گا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30دسمبر۔2015ء)پاکستان اور پاکستان سے باہر کروڑوں محب وطنوں2016 کو امن کے سال کے طور پر منانے کا عزم کئے ہوئے ہیں اور اس کی خواہش ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ جلد از جلد ہو پاکستان میں کل سے چڑھنے والا نیا سورج یقینا سب کیلئے بابرکت ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

نئے سال کے کلینڈر کے مطابق سال نو کا آغاز جمعہ المبارک سے ہوگا جبکہ اختتام ہفتہ کے دن سے ہوگا۔

اس بار حکومت پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ تعطیلات کے مطابق یکم مئی،یوم آزادی پاکستان14اگست،عید الضحی،عید میلاد النبی ، یوم ولادت یسوع مسیح(کرسمس) اور یوم قائد اعظم بروز اتوار آنے سے عوام سرکاری چھٹیوں کے مزے سے”لطف اندوز“ نہیں ہو سکیں۔کلینڈر کے 52سوموار،52منگل،52بدھ،52جمعرات،52اتوار جبکہ جمعہ اور ہفتہ53بار آئے گا۔