سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس سزا یافتہ محمد عامر کے حق میں ووٹ دے دیا

بدھ 30 دسمبر 2015 15:05

سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس سزا یافتہ محمد عامر کے حق میں ووٹ دے دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30دسمبر۔2015ء) سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس سزا یافتہ محمد عامر کے حق میں ووٹ دے دیا ، انہوں نے کہا کہ کئی کھلاڑی انگلیاں اٹھنے کے باوجود کھیل رہے ہیں تو پھر عامر پر اعتراض کیوں، آئی سی سی کو یاسر شاہ کو معاف کر دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد الیاس کا کہنا تھا کہ بورڈ نے محمد عامر کیلئے آئی سی سی میں کیس لڑا اسلئیبورڈ انہیں کھلانا چاہتا ہے، اس پرکھلاڑیوں کواعتراض نہیں ہونا چاہیے، عامر اپنے جرم کی سزا بھگت چکے ہیں۔

سابق چیف سلیکٹر نے بتایا کہ یاسر شاہ قوت بخش ادویات استعمال نہیں کرسکتے، غلطی سے کوئی دوا کھالی ہوگی ، لہذا آئی سی سی کوپہلی غلطی سمجھ کرانہیں معاف کر دینا چاہیے۔محمد الیاس کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھ کر سلیکٹرز بہترین قومی اسکواڈ تشکیل دیں۔

متعلقہ عنوان :