ترکی اور سعودی عرب کا دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دہشتگردی کے خلاف مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق
بدھ 30 دسمبر 2015 15:18
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان ریاض پہنچے جہاں انھوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی اور عالمی امور ،34 ممالک پر مشتمل اتحاد،دہشتگردی کے خلاف جنگ اور داعش سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دہشتگردی کے خلاف مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔ ترکی سے روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رجب طیب اردگان نے کہا کہ وہ شاہ سلمان کے ساتھ شامی تنازعے اور اقتصادی امور سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.