2016 میں نواز شریف حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، حکومت کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا ،حکومت توانائی کے بحران پر قابو پا لے گی، کسانوں کو مراعات ملیں گی جس سے زراعت میں ترقی اور کسان خوشحال ہوگا، ملک کے معروف ماہر علم رمل،علم الاعددا پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی کی پیشگوئی

بدھ 30 دسمبر 2015 15:25

2016 میں نواز شریف حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، حکومت کی نیک نامی میں اضافہ ..

چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء ) ملک کے معروف ماہر علم رمل،علم الاعددا پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے تازہ ترین پیشن گوئیوں میں دعوی کیا ہے کہ سال 2016 میں نواز شریف حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے حکومت کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا حکومت توانائی کے بحران پر قابو پا لے گی کسانوں کو مراعات ملیں گی جس سے زراعت میں ترقی اور کسان خوشحال ہوگا ۔

ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے سال 2016 کی پیشن گوئیاں کرتے ہو ئے بتایاکہ عمران خان کی شہرت میں کمی واقعہ ہو گی پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑنے کے بعد اس کے متعدد اہم رہنما پارٹی کو چھوڑیں دیں اور پارٹی کو بہت زیادہ نقصان ہو گا۔ریحام خان بہت جلد ملک کی ایک اہم سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جنرل راحیل شریف اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد مزید توسیع نہیں لیں گے بلکہ ان کا مورال بہت بلند ہوگا۔انہوں نے دعوی کیا کہ برسوں کے بعد بنائے گئے بلدیاتی نظام مکمل طور پر فلاپ ہو جائے گا جسکی بڑی وجہ ان میں کرپشن ہو گی اور عوام کی توقعات پوری نہیں ہو سکیں گی۔ملک پاکستان کے موسمیاتی حالات میں تبدیلی کی وجہ سے ملک میں سیلاب زلزلے ،قدرتی آفات جانوروں میں وبائی امراض پھلینے کی وجہ سے نقصانات ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :