شہرہ آفاق فٹبالر لائنل میسی آج بارسلونا کی طرف سے 500واں میچ کھیلیں گے

بدھ 30 دسمبر 2015 15:41

شہرہ آفاق فٹبالر لائنل میسی آج بارسلونا کی طرف سے 500واں میچ کھیلیں گے

بارسلونا (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار30دسمبر- 2015ء) ارجنٹائن فٹ بال ٹیم کے کپتان لائنل میسی آج سپینش کلب بارسلونا کی طرف سے اپنا 500 واں میچ کھیلیں گے ، لالیگا میں آج رئیل بیٹس کیخلاف میدان میں اترتے ہی وہ بارسلونا کی طرف سے 500 میچز کھیلنے والے چھٹے کھلاڑی بن جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان سے قبل ژاوی ، کارلوس پیول ، آندرس انیسٹا ، میگول اور وکٹر ولداس یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں ان پانچوں کھلاڑیو ں کا تعلق سپین سے ہے اور لائنل میچ بارسلونا کی طرف سے 500 میچ کھیلنے والے پہلے غیر ملکی فٹبالر ہونگے ۔