اداکارہ جیکولین فرنینڈس پریمیئر بیڈمنٹن لیگ کی افتتاحی تقریب میں جلوے بکھیریں گی

بدھ 30 دسمبر 2015 15:47

اداکارہ جیکولین فرنینڈس پریمیئر بیڈمنٹن لیگ کی افتتاحی تقریب میں جلوے ..

ممبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار30دسمبر- 2015ء) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس دو جنوری کو انڈین پریمیئر بیڈمنٹن لیگ کی افتتاحی تقریب میں جلوے بکھیریں گی جہاں انہیں مشہور ڈانس نمبرز پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکے گا ، موسیقار بھائیوں سلیم اور سلیمان کی جوڑی بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرے گی جس نے پریمیئر بیڈمنٹن لیگ کا ترانہ بھی تخلیق کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا کے صدر اکھلیش داس گپتا کا دعویٰ ہے کہ ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہی اس کا اصل تعارف ہو گی جس کے بعد بلند درجہ مقابلوں کا آغاز ہو جائے گا ۔