انگلش فٹ بال لیگ ، پیٹر چیک نے زیادہ کلین شیٹس کا ریکارڈ بنا ڈالا

بدھ 30 دسمبر 2015 15:54

انگلش فٹ بال لیگ ، پیٹر چیک نے زیادہ کلین شیٹس کا ریکارڈ بنا ڈالا

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار30دسمبر- 2015ء) چیک ریپبلک اور آرسنل کے گول کیپر پیٹرچیک بروک نے انگلش فٹ بال پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ کلین شیٹس کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیلسی اور آرسنل کی نمائندگی کرتے ہوئے 352 میچز میں سے 170 میں گول نہیں کھایا ، ان سے قبل یہ ریکارڈ انگلش گول کیپر اور انڈ ین پریمیئر لیگ میں کیرالہ بلاسٹرز کی نمائندگی کرنیوالے ڈیوڈ جیمز کے پاس تھا ۔ پیٹر چیک بروک کا کہنا ہے کہ وہ یہ ریکارڈ بناکر فخر محسوس کررہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔