مشرف نے اپنے وکیل کے ذریعے معافی کا پیغام بھیجا ہے،جمیل اکبر بگٹی کا دعویٰ

بدھ 30 دسمبر 2015 16:14

مشرف نے اپنے وکیل کے ذریعے معافی کا پیغام بھیجا ہے،جمیل اکبر بگٹی کا ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء ) نواب اکبر بگٹی کے بیٹے جمیل اکبر بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرف نے اپنے وکیل کے ذریعے معافی کا پیغام بھیجا ہے،ترجمان آل پاکستان مسلم لیگ نے دعویٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب بے وقوفی والی باتیں ہیں ، پروز مشرف نے کوئی معافی نہیں مانگی ۔ بد ھ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمیل بگٹی نے کہا کہ وہ اپنے والد کے قاتل کو کسی صورت معاف نہیں کروں گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشرف نے اپنے وکیل کے ذریعے مقامی کا پیغام اور اکیلے میں ملنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ دوسری طرف ترجمان آل پاکستان مسلم لیگ آسیہ اسحاق نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا کہ یہ سب بے وقوفی والی باتیں ہیں ، پروز مشرف نے کوئی معافی نہیں مانگی ،جبکہ وکیل مشرف نے کہا ہے کہ ہمیں ملکی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے اکبر بگٹی کی موت کو اللہ کی رضا سمجھ کر قبول کر لینا چاہئے اور آگے بڑھنا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :