فلم ” جے گنگلا جل “ انتہائی بامقصد ہے ، پریانکاچوپڑا

بدھ 30 دسمبر 2015 16:29

فلم ” جے گنگلا جل “ انتہائی بامقصد ہے ، پریانکاچوپڑا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکاچوپڑا نے کہا ہے کہ آنے والی فلم ” جے گنگا جل “ انتہائی بامقصد فلم ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں فلم کے حوالے سے بہت پرجوش ہوں انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی بامقصد فلم ہے انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی کسانوں کی مشکلات اور ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے بارے میں ہے انہوں نے کہا کہ فلم میں جنسی مساوات کا موضوع بھی اٹھایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ فلم میں میرا کردار مشکلات کے خلاف لڑنے اور ایسی خواہشات پر مبنی ہے کہ ہر کوئی مجھ سے اپنی صلاحیتوں کے مطابق برتاؤ کرے ۔

متعلقہ عنوان :