ائرلفٹ آپ کو بھارتی ہونے پر فخر کا باعث بنے گی ، اکشے کمار

بدھ 30 دسمبر 2015 16:29

ائرلفٹ آپ کو بھارتی ہونے پر فخر کا باعث بنے گی ، اکشے کمار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ سپرسٹار اکشے کمار نے کہا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ” ائرلفٹ “ آپ کو بھارتی بننے پر فخر کا باعث بنے گی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم ائرلفٹ کی کہانی عراق کویت جنگ کے دوران کویت میں رہنے والے بڑی تعداد میں بھارتیوں کے انخلاء پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ فلم ہر ایک کے لئے باعث فخر ہو گی انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی حقیقت پر مبنی ہونے کے باعث شائقین کے لئے زیادہ دلچسپ ہو گی ۔

(جاری ہے)

راجہ کرشنامینن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں نمرت کایور اور بیوراب کوہلی بھی شامل ہیں فلم بائیس جنوری 2016 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

متعلقہ عنوان :