” سالا قدوس“ کی ریلیز سے قبل نیا پراجیکٹ شروع نہیں کیا جائیگا،راج کمار ہیرانی

بدھ 30 دسمبر 2015 16:43

” سالا قدوس“ کی ریلیز سے قبل نیا پراجیکٹ شروع نہیں کیا جائیگا،راج ..

ممبئی ۔ 30 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے کہا کہ وہ اپنی فلم” سالا قدوس“ کی ریلیز سے قبل نیا فلمی پراجیکٹ نہیں شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق راج کمار ہیرانی نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ جب تک انکی فلم سالا قدوس ریلیز نہیں ہو جاتی وہ نئی فلم پر کام نہیں شروع کریں گے،فلم میں اہم کردار آر مداھاوان اور باکسنگ چمپئین ریتیکا نبھا رہی ہیں،یہ پہلی فلم ہے جس میں ریتیکا کام کرنے جا رہی ہیں،فلم ان ہی کے کیرئیر پر بنائی گئی ہے،فلم 29 جنوری 2016 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔