انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میں 241 رنز سے شکست دیکر سیریز میں1-0 کی برتری حاصل کرلی

جنوبی افریقہ کی ٹیم 416 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آخری روز 174 رنز بناکر آوٴٹ انگلینڈ کی جانب سے اسٹوین فن نے 4 اور معین علی کی 3 وکٹیں،4 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 2 جنوری سے شروع ہوگا

بدھ 30 دسمبر 2015 17:10

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میں 241 رنز سے شکست دیکر سیریز میں1-0 ..

ڈربن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء) انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ مچ میں معین علی اوراسٹیون فن کی بہترین باوٴلنگ کی بدولت 241 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم 416 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میچ کے آخری روز 174 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔پانچویں دن کے کھیل کے آغاز پر جنوبی افریقہ کا اسکور 4 وکٹوں پر 136 رنزتھا، اے بی ڈی ولیئرز 37 اور ڈیل اسٹین صفر پر کھیل رہیتھے تاہم ڈی ولیئرز اسکور میں بغیر کسی اضافے کے پویلین لوٹ گئے۔

ڈی ولیئرز کے آوٴٹ ہوتے ہیں جنوبی افریقی بلے باز مسلسل آوٴٹ ہوتے رہے. بووما کھاتے کھولے بغیر 137 پر ہی آوٴٹ ہوگئے جبکہ اسٹین 2 رنز کا اضافہ کرسکے۔جے پی ڈومینی واحد کھلاڑی تھے جو انگلش باوٴلرز کا اکیلے مقابلہ کررہے تھے اور آخری تین وکٹوں میں انھوں نے 36 رنز کا اضافہ کیا جس میں مورنے مورکل کے ساتھ آخری وکٹ میں 19 رنز کی شراکت بھی شامل تھی۔

(جاری ہے)

مورکل8، کائل ایبٹ 2 اور ڈین پیڈٹ صفر پر آوٴٹ ہوئے۔جے پی ڈومینی 26 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے اسٹوین فن نے 4 اور معین علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 326 رنز بنائے تھے جبکہ پہلی اننگز میں 303 رنز کا مجوعہ ترتیب دیا تھا۔جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں بھی ناقص کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 214 رنز پر آوٴٹ ہوگئی تھی تاہم ڈین ایلگر نے 118 رنز بنا کر بیٹ کیری کی تھی۔انگلینڈ کے معین علی نے میچ میں مجموعی طورپر 7 وکٹیں حاصل کیں جس پر انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔4 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 2 جنوری سے کیپ ٹاوٴن میں کھیل جائے گا۔

متعلقہ عنوان :