محمد عامر نے سزا مکمل کرلی انہیں کرکٹ سے دور رکھنا زیادتی ہوگی، محمد عامر نوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہیں، وہ نوجوانوں کو بتا سکتا ہے کہ اس سے غلطی ہوئی تھی جس کی اسے سزا بھی ملی، دیگر ممالک کے کھلاڑی بھی پابندی کے بعد ٹیم میں واپس آئے ، فاسٹ بولر کو بھی موقع دیناچاہیے ،سابق کر کٹر اظہر محمود اور اعجاز احمد
سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی محمد عامر کو خود سے بہتر بولر قرار دیدیا
بدھ 30 دسمبر 2015 17:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا پوری کرنیوالے محمد عامر اپنی جارحانہ پرفارمنس سے شائقین کے ہی نہیں سابق کھلاڑیوں کی بھی انکھ کا تارہ بن گے ہیں،پاکستان کرکٹ کے نوجوان کھلاڑی محمد عامر نے چھوٹی عمر میں وہ کر دکھایا جس کا دیگر کھلاڑی صرف سوچ ہی سکتے ہیں، عامر ٹیم میں آئے اور چھاگئے، سترہ سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر نے اپنی شاندار بولنگ سے بیٹنگ کے بڑے بڑے سورماوں کا پویلین کی راہ دکھائی۔
ٹنڈولکر ہوں یا رکی پونٹنگ ، سنگاکارا ہوں یا الیسٹر کک سب ہی عامر کے سامنے گھبراتے نظر آئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر اظہر محمود اور اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ محمد عامر نے سزا مکمل کرلی انہیں کرکٹ سے دور رکھنا زیادتی ہوگی۔(جاری ہے)
نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
آئندہ آنیوالے نوجوانوں کیلئے محمدعامر رول ماڈل ہے وہ نوجوانوں کو بتا سکتا ہے کہ اس سے غلطی ہوئی تھی جس کی اسے سزا بھی ملی۔ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ محمد عامر پر اب بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے، دیگر ممالک کیکھلاڑی بھی پابندی کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں، فاسٹ بولر کو بھی موقع دیناچاہیے۔دونوں کرکٹرز کا کہنا تھا کہ محمد عامر پاکستان ٹیم کا مستقبل ہے اسے ضائع نہیں ہونا چاہیے۔پرفیکٹ یارکر یا گڈلینتھ باونسر ہر گیند ہی عامرکی خطرناک رہی، سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی محمد عامر کو خود سے بہتر بولر قرار دیا۔لیجنڈری کپتان عمران خان بھی عامر کے ٹیلنٹ کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ محمد عامر نے غلطی کی، اس کا اعتراف کیا، جھوٹ نہیں بولا، سزا مکمل کی اب فاسٹ بولر کو کھیلنا چاہیئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.