پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے حکومت سے3 لاکھ 85 ہزار ڈالر کا تقاضا کر دیا

بدھ 30 دسمبر 2015 17:15

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے حکومت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت کو آئندہ سال بھارت میں کھیلی جانیوالی 12ویں ساوتھ ایشین گیمز میں 485 پاکستانی دستے کی فہرست سے آگاہ کرتے ہوئے ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ڈیلی الاونسز اور رہائشی اخراجات کی مد میں 3 لاکھ 85 ہزار امریکی ڈالرز مانگ لئے، میگا ایونٹ میں 347 اتھلیٹس اور 138 آفیشلز پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔

جہان پاکستان کو دستیاب ایک دستاویز کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان سپورٹس بورڈ کو لکھے گئے ایک خط میں بتایا گیا کہ بھارتی شہر گوہاٹی اور شیلہنگ میں 6 سے 16 فروری تک منعقد ہونیوالے میگا ایونٹ میں پاکستان 21 کھیلوں میں حصہ لے گا جس میں 218 مرد اتھلیٹس، 129 خواتین اتھلیٹس، 92 مرد آفیشلز اور 46 خواتین آفیشلز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پی او اے نے ایونٹ میں شرکت کیلئے مجموعی طور پر 3 لاکھ 85 ہزار امریکی ڈالرز مانگے ہیں۔ ان میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو 1 لاکھ 27 ہزار 960 ڈالرز، رہائشی اخراجات کی مد مین 1 لاکھ 78 ہزار 230 ڈالرز، پاکستانی دستے کے یونیفارم اخراجات کی مد میں 45 ہزار 7 سو ڈالرز، اور ان دیکھے اخراجا ت میں 33 ہزار110 امریکی ڈالرز شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بیرون ملک کھیلوں کیلئے جانیوالے پاکستانی دستہ کی تاریخ میں یہ دستہ سب سے بڑا پاکستانی دستہ تصور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :