بھارت میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

بدھ 30 دسمبر 2015 17:17

بھارت میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھارت میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ۔ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں انیس جاوید پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ نائب کپتان ناصر علی ہونگے۔

(جاری ہے)

دیگر کھلاڑیوں میں ہارون ، محمد اکرم ، ثنااللہ قاضی ،ذیشان گل قریشی ،اسرار حسن ، زاہد محمود ناصر، ظفر اقبال ، محمد ادریس سلیم ، بدر منیر ذیشان عباسی ، محمد ایاز، ساجد نواز ، محمد وقاص اور عامر اشفاق شامل ہونگے۔ ٹی 20 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 17 سے 24 جنوری تک بھارت کے شہر کوچی میں کھیلا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :