اسلا آباد : جو لوگ مولانا عبد العزیز کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں ہو ثبوت فراہم کریں میں کارروائی کروں گا ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 دسمبر 2015 18:01

اسلا آباد : جو لوگ مولانا عبد العزیز کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں ہو ثبوت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 دسمبر 2015 ء) : سینیٹ کے اجلاس میں ایوان کو نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مولانا عبد العزیز کی گرفتاری سے متعلق سوال کرنے والے مجھ سے رابطہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عبد العزیز کو میری حکومت وطن واپس نہیں لائی ، مولانا عبد العزیز کو گذشتہ حکومتوں نے مسلط کیا اور ان کے بھانجے کو بھی لال مسجد کا خطیب مقرر کر دیا ، میں بھی مولانا عبد العزیز پر بہت سے سوال کر سکتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مولانا عبد العزیز یا کسی نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ چوہدری نثار نے مطالبہ کیا کہ اگر کسی کے پاس مولنا عبد العزیز کے خلاف شواہد یا ثبوت ہیں تو مجھے پیش کریں ، اس کے بعد میں خود مولانا عبد العزیز کے خلاف کارروائی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عبد العزیز کے مسئلے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ سینیٹ اجلاس میں آج وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر تحریری بریفنگ دی گئی جس میں انہوں نے نیشل ایکشن پلان کے 20 نکات میں سے 15 پر ہوئی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :