کشمیر سمیت کسی بھی تنازع کے حل کیلئے دونوں ملکوں کو ایک دوسرے پر اعتماد کرنا ضروری ہے،ٹی سی اے راگھوان

پاک بھارت رشتوں میں تیزی سے بدلاؤ آیا اور وہ مثبت سمت بڑھ رہے ہیں،مسئلہ کشمیر کا حل ’’آؤٹ آف باکس‘‘ یا’’اِن سائیڈ باکس‘‘ ہو سکتا ہے،بھارتی سبکدوش ہائی کمشنر کی نجی ٹی وی سے بات چیت

بدھ 30 دسمبر 2015 18:09

کشمیر سمیت کسی بھی تنازع کے حل کیلئے دونوں ملکوں کو ایک دوسرے پر اعتماد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) بھارت کے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان نے کہا ہے کہ کشمیر سمیت کسی بھی تنازع کے حل کیلئے دونوں ملکوں کو ایک دوسرے پر اعتماد کرنا ضروری ہے،پاک بھارت رشتوں میں تیزی سے بدلاؤ آیا اور وہ مثبت سمت بڑھ رہے ہیں،مسئلہ کشمیر کا حل ’’آؤٹ آف باکس‘‘" یا ’’اِن سائیڈ باکس‘‘ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کو اندرونی ترقی کیلئے پاکستان سمیت تمام ہمسایوں سے اچھے تعلقات کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان رشتوں میں تیزی سے بدلاؤ آیا جو مثبت سمت بڑھ رہے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے دورے تعلقات میں بہتری کی علامات ہیں۔ٹی سی اے راگھوان نے کہا کہ کشمیر سمیت کسی بھی تنازع کے حل کیلئے ایک دوسرے پر اعتماد کرنا ضروری ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل "آؤٹ آف باکس" یا "اِن سائیڈ باکس" ہو سکتا ہے۔ بھارتی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سمیت تمام کھیلوں میں تعاون ہونا چاہیے۔