مردان نادرا دفتر پر دہشت گردحملے کی شدید مذمت کرتے ہیں: پاسبان
بدھ 30 دسمبر 2015 18:19
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) پاسبان پاکستان کے نائب صدر رامبیل خان اور سینئر رہنما عجب خان نے مردان میں نادرا دفتر پر دہشت گردحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے نہتے اوربے گناہ شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ہر شکل میں ناقابل قبول ہے جس کی بیخ کنی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔
پاسبان رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت مردان میں دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین کی امداد کو یقینی بنائے اور تمام زخمیوں کا سرکاری خرچ پر مکمل علاج کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مستقل اور پائیدار امن کے قیام کیلئے آزاد اور غیرجانبدارانہ خارجہ پالیسی اورتمام اداروں کو سیاسی اثر سے پاک اور اس حد تک خود مختار بنانے کی ضرورت ہے کہ ادارے ہر قسم کے دباؤ سے آزاد رہ کر آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دے سکیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.