طلباء اپنی تعلیمی مہارت کے ذریعے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر یں،ڈاکٹرعبدالقدیر خان

بدھ 30 دسمبر 2015 19:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء)گرینج یو نیورسٹی کا گیارہویں کانووکیشن یو نیورسٹی کیمپس ڈیفنس میں منعقد ہو ا جس میں محسن ِپاکستان اور معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور نے گرینج یونیورسٹی کے گریجویٹس طلبا کوکہا کہ اپنی تعلیمی مہارت کے ذریعے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر یں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے خطاب میں ماضی میں حصول تعلیم کی مشکلا ت کا ذکر کر تے ہو ئے کہا کہ محدودوسائل کے با وجود پاکستان میں بے پنا ہ اہم شخصیا ت پیدا ہو ئیں لہٰذا طلبہ و طا لبات مسا ئل کی پروا کیے بغیر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے پر توجہ دیں۔

انہوں نے یونیورسٹی سے حاصل کردہ تعلیم کے بہترین استعمال پر بھی زوردیا۔ کانووکیشن میں مجموعی طور پر 318 طلبا و طالبات کو ڈگریا ں ایوارڈ سے نوازا جن میں 183 انڈر گریجویٹس ، 129 گریجوٹیس ، 5 ایم فل اور ایک پی ایچ ڈی کی ڈگر ی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

ونگ کمانڈر محمد ندیم خان ، ترجمان پاک فضا ئیہ سمیت 22 طالبِ علموں کو مختلف شعبہ جات میں نما یا ں کارکردگی دکھانے پر طلائی تمغے عطا کئے گئے۔

اس مقصد پر وائس چانسلر گرینج یو نیورسٹی سیما مغل نے کا میا ب طالبِ علموں کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ ہمارا مقصد صرف گرینج یو نیورسٹی کے طالبِ علموں کو بہتر مستقبل کے لئے تیار کرنا نہیں بلکہ ہم پورے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل کے خواہا ں ہیں اور اس سلسلے میں گرینج اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنے کی کوشش جا ری رکھے ہوئے ہے۔ صدرِ پاکستان ممنون حسین نے بھی بذریعہ خط گرینج یو نیورسٹی سے فارغ التحصیل ہو نے والے طلبا ء کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اہم شر کا میں ایچ ای سی کے چیئر مین ڈاکٹر مختار احمد اور شہر کی معروف شخصیا ت شامل تھیں۔ ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کا مقصد صرف پیسہ کمانا نہیں بلکہ فروغ علم ہو نا چا ہیے۔ کا نووکیشن میں سربرا ہلٹن فارما سردار یاسین ملک، چیئر مین ہم ٹی وی نیٹ ورک سلطانہ صدیقی اور سی ۔ ای۔ او۔ حبیب میٹرو پولیٹن بینک سراج الدین عزیز کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی ڈاکٹریٹ کی سند تفویض کی گئی۔