برٹش جونیئر سکواش چمپئن شپ 2جنوری سے شروع ہوگی

بدھ 30 دسمبر 2015 20:20

برٹش جونیئر سکواش چمپئن شپ 2جنوری سے شروع ہوگی

شیفیلڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء)برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2 جنوری سے برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں شروع ہوگی۔ ایونٹ میں دنیا بھر سے تقربیاً 500 کھلاڑی مختلف ایج کیٹگریز میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی 6 رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی، جس میں انڈر19- میں اسرار احمد، انڈر17- میں عون عباس، مہران جاوید، منصور زمان، عبدالملک جبکہ انڈر13- میں ابتسام ریاض شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 6 جنوری تک جاری رہے گی۔