بالی وڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن ہسپتال منتقل

muhammad ali محمد علی بدھ 30 دسمبر 2015 20:32

بالی وڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن ہسپتال منتقل
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30دسمبر 2015 ء) بالی وڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی معروف اداکارہ ودیا بالن اچانک طبیعت ناساز ہو جانے پر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ودیا بالن ابو ظہبی میں اپنے شوہر کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کیلئے موجود تھیں جہاں سے انہوں نے امریکہ جانے کا ارادہ کیا۔ تاہم ائیرپورٹ پر ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں ودیا بالن کو ممبئی واپس لے جایا گیا ہے اور وہ ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ودیا بالن کو کمر کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :