ویرات کوہلی نے سو شل میڈیا پرنیا ریکارڈ قائم کردیا

بدھ 30 دسمبر 2015 21:17

ویرات کوہلی نے سو شل میڈیا پرنیا ریکارڈ قائم کردیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء) بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر بھی نت نئے ریکارڈز بنانے شرو ع کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

27 سالہ بلے باز کے انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد ایک ملین سے بڑھ گئی۔ وہ پہلے کرکٹر ہیں جنہوں نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم پر یہ سنگ میل عبور کیا۔ انسٹاگرام پر سچن ٹنڈولکر، ابراہام ڈی ویلیئرز، یوراج سنگھ، کرس گیل اور ڈیل سٹین کے مداحوں کی تعدا د بھی لاکھوں میں ہے