پاکستان سپرلیگ میں شامل انگلینڈکے تینوں کھلاڑیوں لیگ سے باہر

بدھ 30 دسمبر 2015 21:17

پاکستان سپرلیگ میں شامل انگلینڈکے تینوں کھلاڑیوں لیگ سے باہر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء) پاکستان سپرلیگ میں شامل انگلینڈکے تینوں کھلاڑیوں لیگ سے باہر ہوگئے، تینوں پلیئرزکو دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹیم میں شامل کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پاکستان سپرلیگ کوجھٹکا لگ گیا، لیگ میں شامل تین انگلش کرکٹرز نیشنل ڈیوٹی کے باعث پی ایس ایل سے باہرہوگئے، انگلینڈکے جیمز ونس، آل راؤنڈر کرس جورڈن اور سیم بیلنگز کودورہ جنوبی افریقہ کے لئے ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی میں شامل کرلیاگیا۔

جس وجہ یہ تینوں کھلاڑی پی ایس ایل کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔جیمزونس کراچی کنگز کا حصہ تھے، کرس جورڈن پشاور زلمی اورسیم بلیگز کو اسلام آباد یونائیٹیڈ کی نمائندگی کرناتھی۔انگلینڈ اورجنوبی افریقہ کے درمیان مختصراوورز کی سیریزتین سے اکیس فروری تک ہوناہے، پاکستان کی پہلی سپرلیگ چارسے تئیس فروری تک شیڈول ہیں۔

متعلقہ عنوان :