پیرس حملے داعش کی بجائے مغربی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے خود کیے گئے تھے: برطانوی خفیہ ایجنسی کے سابق افسر کا دعوی

muhammad ali محمد علی بدھ 30 دسمبر 2015 21:27

پیرس حملے داعش کی بجائے مغربی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے خود کیے گئے تھے: ..

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30دسمبر 2015 ء) برطانوی خفیہ ایجنسی کے سابق افسر نے دعوی کیا ہے کہ پیرس حملے داعش کی بجائے مغربی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے خود کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کی 13 تاریخ کو فرانس کے دارلحکومت پیرس میں متعدد دہشت گرد حملے کیے گئے تھے جن کے نیتجے میں 130افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس حوالے سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ یہ حملے داعش کی جانب سے کیے گئے تھے۔ تاہم اب برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 کے ایک سابق افسر نے جاری کردہ ویڈیو بیان میں دعوی کیا ہے کہ پیرس حملے داعش کی جانب سے نہیں بلکہ مغربی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے خود کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :