محمد عامر نے سزا مکمل کرلی انہیں کرکٹ سے دور رکھنا زیادتی ہوگی، سابق کرکٹر

محمد عامر نوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہیں، وہ نوجوانوں کو بتا سکتا ہے کہ اس سے غلطی ہوئی تھی جس کی اسے سزا بھی ملی، دیگر ممالک کے کھلاڑی بھی پابندی کے بعد ٹیم میں واپس آئے ، فاسٹ بولر کو بھی موقع دیناچاہیے ، محمد عامر کو خود سے بہتر بولر سمجھتا ہو ں، اظہر محمود /اعجاز احمد /وسیم اکرم

بدھ 30 دسمبر 2015 21:38

محمد عامر نے سزا مکمل کرلی انہیں کرکٹ سے دور رکھنا زیادتی ہوگی، سابق ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 دسمبر۔2015ء) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا پوری کرنیوالے محمد عامر اپنی جارحانہ پرفارمنس سے شائقین کے ہی نہیں سابق کھلاڑیوں کو بھی متاثر کیا ہے ،پاکستان کرکٹ کے نوجوان کھلاڑی محمد عامر نے چھوٹی عمر میں وہ کر دکھایا جس کا دیگر کھلاڑی صرف سوچ ہی سکتے ہیں، عامر ٹیم میں آئے اور چھاگئے، سترہ سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر نے اپنی شاندار بولنگ سے بیٹنگ کے بڑے بڑے سورماوں کا پویلین کی راہ دکھائی۔

ٹنڈولکر ہوں یا رکی پونٹنگ ، سنگاکارا ہوں یا الیسٹر کک سب ہی عامر کے سامنے گھبراتے نظر آئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر اظہر محمود اور اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ محمد عامر نے سزا مکمل کرلی انہیں کرکٹ سے دور رکھنا زیادتی ہوگی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

آئندہ آنیوالے نوجوانوں کیلئے محمدعامر رول ماڈل ہے وہ نوجوانوں کو بتا سکتا ہے کہ اس سے غلطی ہوئی تھی جس کی اسے سزا بھی ملی۔ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ محمد عامر پر اب بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے، دیگر ممالک کیکھلاڑی بھی پابندی کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں، فاسٹ بولر کو بھی موقع دیناچاہیے۔دونوں کرکٹرز کا کہنا تھا کہ محمد عامر پاکستان ٹیم کا مستقبل ہے اسے ضائع نہیں ہونا چاہیے۔

پرفیکٹ یارکر یا گڈلینتھ باونسر ہر گیند ہی عامرکی خطرناک رہی، سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی محمد عامر کو خود سے بہتر بولر قرار دیا۔لیجنڈری کپتان عمران خان بھی عامر کے ٹیلنٹ کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ محمد عامر نے غلطی کی، اس کا اعتراف کیا، جھوٹ نہیں بولا، سزا مکمل کی اب فاسٹ بولر کو کھیلنا چاہیئے۔ ۔

متعلقہ عنوان :