پیرس حملوں کے بعد بیلجئیم میں سرچ آپریشن کرنے والے کچھ فوجیوں اور پولیس افسران کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں فحش پارٹی کے انعقاد کا انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 30 دسمبر 2015 21:59

پیرس حملوں کے بعد بیلجئیم میں سرچ آپریشن کرنے والے کچھ فوجیوں اور پولیس ..
برسلز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30دسمبر 2015 ء) پیرس حملوں کے بعد بیلجئیم میں سرچ آپریشن کرنے والے کچھ فوجیوں اور پولیس افسران کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں فحش پارٹی کے انعقاد کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کی 13 تاریخ کو فرانس کے شہر پیرس میں دہشت گرد حملہ ہوا تھا جس کے نیتجے میں 130 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس حملے کے بعد فرانس کے پروسی ملک بیلجئیم میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

اب ایک انکشاف ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران 10 سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے اپنی ڈیوٹی کی بجائے ایک پولیس اسٹیشن میں فحش پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا۔ پارٹی میں فوجی اور پولیس اہلکار شامل تھے۔ ان اہلکاروں میں 8 مرد جبکہ خواتین تھیں۔ اس انکشاف کے بعد حکام کی جانب سے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :