تحر یک انصاف کی میرے خلاف الیکشن کمیشن سے درخواست خارج ہو جا ئیگا‘سردا ر ایاز صادق

‘ الیکشن کمیشن معصوم ہے ‘‘ میں جب میں کوئی بات کرتا ہوں تو ان کو بری لگتی ہے مگر نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے ‘عمران خان کے مستقبل میں مایوسی کے سواکچھ نہیں وہ قوم کو مایوس کر نے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں وہ وزیر اعظم کے خواب دیکھنا چھو ڑ دیں ‘پاک بھارت مذاکرات کا عمل دونوں ممالک کے مفاد میں ہے‘ وزیر اعظم نریندر مودی نواز شریف کی سالگرہ اور نواسی کی شادی کی مبارکباد دینے آئے تھے‘اسپیکر قومی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 30 دسمبر 2015 22:01

تحر یک انصاف کی میرے خلاف الیکشن کمیشن سے درخواست خارج ہو جا ئیگا‘سردا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی سردا ر ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ تحر یک انصاف کی میرے خلاف الیکشن کمیشن سے درخواست خارج ہو جا ئیگا ‘میرے حلقے میں ضمنی انتخابات میں کوئی ایسا ووٹ نہیں جو انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد ڈالا یا نکالا گیا ہے ‘ الیکشن کمیشن معصوم ہے ‘‘ میں جب میں کوئی بات کرتا ہوں تو ان کو بری لگتی ہے مگر نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے ‘عمران خان کے مستقبل میں مایوسی کے سواکچھ نہیں وہ قوم کو مایوس کر نے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں وہ وزیر اعظم کے خواب دیکھنا چھو ڑ دیں ‘پاک بھارت مذاکرات کا عمل دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

بدھ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگومیں سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نواز شریف کی سالگرہ اور نواسی کی شادی کی مبارکباد دینے آئے تھے ان کے دورہ پاکستان کو متنازعہ نہ بنایا جائے مگریہ اچھی بات ہے کہ وہ خود چل کر ہمارے پاس آئے بات چیت نہیں ہوگی تو پاک بھارت مسائل کیسے حل ہوں گے ؟۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی پہلی انتخابی عذر داری بھی جعلی تھی اب دوسری میں بھی کوئی صداقت نہیں ‘ جتنی بار مرضی انتخابات کرا لیں این اے 122سے مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی ۔

انہوں نے کہا کہ این اے 122کے ضمنی انتخابی شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد کوئی ووٹ خارج یا درج نہیں ہوا ۔پی ٹی آئی کی پہلی انتخابی عذر داری بھی جعلی تھی اور دوسری میں بھی کوئی حقیقت نہیں ۔اس حلقے میں جب بھی انتخاب ہو گا مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی اور پی ٹی آئی کی قسمت میں ہار ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بطور اسپیکر اسمبلی کے معاملات چلانا میری ذمہ داری ہے میں پریشان ہونے والوں میں سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے وہ وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں کیونکہ عوام انکے نہیں نوازشر یف کے ساتھ ہیں ۔