حکومت کا نئے سال کی آمد پر عوام پر پٹرولیم بم گرانے کا فیصلہ، پٹرول 2روپے 17پیسے مہنگا ہونے کا امکان

بدھ 30 دسمبر 2015 23:47

حکومت کا نئے سال کی آمد پر عوام پر پٹرولیم بم گرانے کا فیصلہ، پٹرول ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30دسمبر۔2015ء) حکومت نے نئے سال کی آمد پر عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کا فیصلہ کرلیا، پٹرول 2روپے 17پیسے مہنگا ہونے کا امکان ، ڈیزل5روپے 93پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے ، بدھ کو اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے بھیجی گئی سمری کے مطابق نئے سال کی آمد پر پٹرول 2روپے پیسے مہنگا کیا جائے گا، ڈیزل 5روپے93پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے ، پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے اس کی مجموعی قیمت 78روپے39پیسے ہو جائیگی جبکہ ڈیزل میں کمی کے بعد اسکی قیمت 77روپے86پیسے ہو جائے گی ، مٹی کے تیل میں 7روپے 92پیسے کمی کے ساتھ 48روپے 25پیسے پہ آ جائیگی ، ہائی اوکٹین میں فی لیٹر4روپے33پیسے کمی کا امکان ہے ، اسکی نئی قیمت 76 روپے31پیسے مقرر کرنے کی تجویز ہے ، اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل میں 8روپے29پیسے کمی کے ساتھ آئل کی نئی قیمت 44روپے94پیسے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اور وزیر اعظم کی مشاورت کے بعد کیا جائیگا۔