رنویر سنگھ کے اہلخانہ نے دپیکا کو بطور بہو بخوشی تسلیم کر لیا

جمعرات 31 دسمبر 2015 11:31

رنویر سنگھ کے اہلخانہ نے دپیکا کو بطور بہو بخوشی تسلیم کر لیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء)بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 2016ء کے دوسرے ماہ فروری میں منگنی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رنویر سنگھ کے اہلخانہ نے دپیکا کو بطور بہو بخوشی تسلیم کر لیا - دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی منگنی کا چند دنوں کے بعد باقاعدہ اعلان بھی کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان معاشقے کی خبریں تو میڈیا میں گردش کرتی رہیں لیکن دونوں سٹارز نے اس سے متعلق لب کشائی نہیں کی۔ انہوں نے نہ تو کبھی اس سے انکار کیا اور نہ کبھی میڈیا کے سامنے اقرار کیا تاہم اب دونوں ستاروں نے تعلق کو رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے فروری 2016ء میں منگنی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے دونوں اپنے اہلخانہ کی رضامندی کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ رنویر سنگھ کے اہلخانہ نے دپیکا کو بطور بہو بخوشی تسلیم کر لیا ہے لیکن اداکارہ کے ماں باپ کی جانب سے کچھ تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔