مشہور پہلوان دی راک نے ریسلنگ کی دنیا میں واپسی کا اعلان کر دیا

جمعرات 31 دسمبر 2015 11:45

مشہور پہلوان دی راک نے ریسلنگ کی دنیا میں واپسی کا اعلان کر دیا

ڈیلس (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار31دسمبر- 2015ء) ریسلنگ کی دنیا کے مشہور پہلوان ڈوین جانسن (دی راک) نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے ۔ ڈوین جانسن امریکی شہر ڈیلس میں آئندہ برس 3 اپریل کو اے ٹی اینڈ ٹی سینٹر میں ہونیوالے رسل مینیا مقابلوں میں شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال کیلفورینا میں ہونے والے رسل مینیا ایونٹ میں ڈوین جانسن نے شرکت کرکے سب کو حیران کر دیا تھا کیونکہ اس بات کا پہلے اعلان نہیں کیا گیا تھا ۔

ڈوین جانسن کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لکھے اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آئندہ برس رسل مینیا کی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے۔ رسل مینیا میں شائقین کی ریکارڈ تعداد شریک ہوگی اور وہ کچھ ہوگا جو اس سے قبل رسل مینیا کے مقابلوں میں کبھی نہیں ہوا۔ ڈائن جانسن نے ڈبلیو ڈبلیو ای کو اپنا گھر لکھتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے ریسلنگ کی دنیا میں واپسی ایک اعزاز ہے جسے وہ کسی صورت ضائع ہونے نہیں دینا چاہتے ہیں ۔