سندھ میں گورنرراج لگاکرپیر پگارا کو گورنر بنادیں، ظفر اللہ جمالی

جمعرات 31 دسمبر 2015 12:13

سندھ میں گورنرراج لگاکرپیر پگارا کو گورنر بنادیں، ظفر اللہ جمالی

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء) سابق وزیر اعظم اورموجودہ رکن قومی اسمبلی میر ظفر اللہ جمالی نے کہاہے کہ سندھ میں گورنرراج لگاکرپیر پگاراصبغت اللہ راشدی کواس عہدے پر فائزکردیاجائے۔انہوں نے یہ بات جدہ میں ایک نجی ٹی وی کوانٹرویو میں کہی۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ انقلاب کی راہ دیکھ رہے ہیں۔میر ظفر اللہ جمالی کاکہناتھا کہ لوگ جمہوریت کا نام تو لیتے ہیں مگر جمہوری نہیں ہیں۔ ملک میں بلاتفریق احتساب کی ضرورت ہے۔اس سوال پر کہ آصف زرداری وطن واپس آئیں گے انہوں نے کہا کہ غلطیاں ہوئی ہیں تو اس کاسامناکرنے کی بھی جر ا ت ہونی چاہیے۔اس سے پہلے انہوں نے پاکستان جرنلسٹس فورم کے وفدسے بھی ملاقات کی۔