بلاول بھٹو زرداری نئے سال کے آغاز میں پنجاب کا دورہ کریں گے

جمعرات 31 دسمبر 2015 12:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نئے سال کے آغاز میں پنجاب کا دورہ کریں گے۔ شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں بد ترین ناکامی کے بعد نئے سال کے آغاز میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دورہ پنجاب کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو 9 جنوری کو لاہور پہنچیں گے اور پارٹی کی اہم قیادت سے اعلیٰ مشاورتی اجلاس کریں گے۔ اگلے روز وہ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ بلاول بھٹو گیارہ جنوری کو لاہور ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی کے دورے کے دوران پنجاب میں پارٹی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہے۔